سعودی ایوی ایشن اتھارٹی
کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا، گر کسی مسافر میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کردیا جائے گا
سعودی ہدایات |
ریاض 03 مئی2020 سعودی عرب جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے،کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔ ،ا گر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کردیا جائے گا
سعودی ہدایات |
ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا ہے جس میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کورونا کا شکار ہوا یا نہیں تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی
دوسری جانب سعودی وزارت اسلامی امور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مساجد میں جمعہ اور فرض نمازوں پر عارضی پابندی کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک امور صحت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے عوام الناس کی سلامتی و حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی
وزیر اسلامی امورڈاکٹرشیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں فرض نمازوں سمیت نماز جمعہ پر عائد عارضی پابندی کے جلد خاتمے کے خواہاں ہیں امید کرتے ہیں کہ جلد ہی یہ وبائی مرض ختم ہوتاکہ معمولات زندگی حسب سابق رواں ہوں اور عارضی پابندیاں ختم ہوں
سعودی خبررساں ایجنسی نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام میں انسانی زندگی کی سلامتی اور حفاظت کوبہت اہمیت دی گئی ہے مساجد میں نماز جمعہ سمیت دیگر فرض نمازوں کی ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے
0 Comments