کیا ہر ماسک کورونا وائرس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

کورونا وائرس کے خلاف کس قسم کے چہرے کے ماسک فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں؟ 

کیا ہر ماسک کورونا وائرس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟
 کورونا وائرس ماسک

حالیہ دنوں میں خود کو کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ کام ماہرین کے مطابق ضروری قرار دیے گئے ہیں  جن میں سے ایک ماسک کا استعمال بھی ہے  اب جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ان کو وبائی مرض قرار دیا جا چکا ہے اور دنیا بھر میں اس کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے  

 ماہرین کے مطابق سرجیکل ماسک اور این 95 ماسک چونکہ ان حالات میں کمیاب ہو چکے ہیں


کیا ہر ماسک کورونا وائرس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟
 کورونا وائرس ماسک


اس لیے ان کو میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے استعمال کے لیے چھوڑ دینا چاہیے اور عام افراد اپنی نقل و حمل کے دوران کپڑے کے ماسک کا استعمال کرنا چاہئیں

ماسک کے لیے کس کپڑے کا استعمال کرنا چاہیے

امریکہ کی یونی ورسٹی آف شکاگو کی نے اس حوالے سے کافی تحقیق کی کہ کس قسم کا کپڑا ماسک کی تیاری کے لیے استعمال کرنا چاہیے جو کہ کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو سکے

ماسک کے لیے بہترین کپڑا

سائنسدانوں کے نزدیک کاٹن، سلک، شیفون وغیرہ ایسے کپڑے ہوتے ہیں جو کہ اسی فی صد تک وائرس سے محفوظ رکھنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں
 جبکہ ان کے مقابلے میں کچھ ایسے بھی کپڑے ہوتے ہیں جن کے اندر درمیانی سوراخ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ ان کی وائرس سے محفوظ رکھنے کی استعداد نوے فی صد ہو سکتی ہے اس کے لیے سائنسدان نائلون کے کپڑے کے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں


کیا ہر ماسک کورونا وائرس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟
  کورونا وائرس ماسک


تہہ دار ماسک

خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک کو تہہ دار بنا کر اس کی افادیت کو بڑھایا جا سکتا ہے- ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر کاٹن کے کپڑے کو بھی تہہ در تہہ استعمال کیا جائے تو اس سے بھی وائرس کے حملے کو روکا جا سکتا ہے اس کے لیے مختلف قسم کے کپڑوں کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے



صرف بہترین قسم کا کپڑا ہی وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتا بلکہ ۔۔۔۔


ماسک کی تیاری کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام بھی بہت ضروری ہے کہ وہ درست انداز میں پہنا جائے- ماسک درحقیقت ناک اور منہ کو ڈھکنے کے لیے پہنا جاتا ہے اور اس کو پہننے کا درست طریقہ یہ ہے کہ یہ چہرے پر اس مناسبت سے لگا ہو کہ ناک یا منہ سے سانس لینے کی صورت میں ہوا اسی ماسک میں سے گزر کر اندر داخل ہونی چاہیے- اگر سانس لینے کے دوران ماسک کے علاوہ بھی ہوا اندر داخل ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ماسک صحیح نہیں پہنا گیا اور یہ آپ کو خطرات سے دوچار کر سکتا ہے



کیا ہر ماسک کورونا وائرس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟
 کورونا وائرس ماسک

Post a Comment

2 Comments

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)