جسم پر تل کا کیا مطلب ہوتا ہے

 تلوں کے بارے چینی  تحقیق   

جسم  پر تل کا کیا مطلب ہوتا ہے
جسم  پر تل
ماہرین کا مانناہے کہ ہمارے جسم پر موجود تلوں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور یہ انسان کی زندگی پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہوتے ہیں آپ کو ان کے مطلب کے بارے میں بتاتے ہیں 

انگلیوں پر تل  

انگلیوں یعنی جسم کے اس حصے پر تل ہونے کا مطلب ہے کہ ایسے لوگوں کی زندگی کافی مالی مشکلات کا شکار رہتی ہے

منہ یا ٹھوڑی کے نیچے تل

جن خواتین کے اس جگہ تل ہوتا ہے انہیں خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ایسے لوگ کافی کامیاب بھی گردانے جاتے ہیں

ناک پر تل

 ایسے لوگ غصے کے تیز ہونے کے ساتھ دھوکے باز سمجھے جاتے ہیں

آنکھ کی سفیدی میں تل

کچھ لوگوں کی آنکھ کے اندر بھی تل ہوتا ہے،اگر یہ تل آںکھ کے سفید حصے میں ہوتواس کا مطلب ہے کہ آپ بآسانی پیسہ کمائیں گے

بھنووں کے نیچے تل

اس جگہ تل ہونے کا مطلب ہے کہ آپ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ کافی ذہین ہیں

کان کی لو پر تل

ایسے افراد اپنی فیملی کے ساتھ بہت زیادہ مخلص ہوتے ہیں اور دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں

گال پر تل

اگر تل دائیں گال پر ہو تو ایسے لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور بائیں طرف ہونے کا مطلب ہے کہ یہ لوگ اپنی ہی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں

گردن پر تل

ایسے لوگوں کی شخصیت اچھی اور دلکش ہوتی ہے اور یہ کافی  تخلیقی   ہوتے ہیں

کندھے پر تل

یہ لوگ بہت عملی ہوتے ہیں اور ذمہ داری سے کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں

سینے پر تل

ایسے لوگ کچھ سست ہوتے ہیں اور پرآسائش زندگی گزارنا چاہتے ہیں

بازو پر تل

یہ لوگ اچھے فیصلے لینے کے ساتھ بہت زیادہ دلیر ہوتے ہیں

ہتھیلی پر تل

اگر تل دائیں ہتھیلی میں ہو تو ایسے لوگ مالی طور پر اچھی زندگی گزارتے ہیں اور اگر یہ بائیں پر ہونے کا مطلب ہے کہ یہ لوگ بہت لاپرواہی سے پیسہ خرچ کرتے ہیں

پاوں میں تل

ایسے لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں اور نئی جگہیں دیکھنے کے کافی شوقین نظر آتے ہیں

سر پر دائیں جانب تل

اگر آپ کے سر پر دائیں جانب تل ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں کافی مالا مال ہوں گے اور ساتھ ہی شہرت بھی سمیٹیں گے

Post a Comment

0 Comments