کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دنیا بھر میں لوگ مختلف طریقہ کار اپنا رہے ہیں اور ان منفرد اندازوں کو دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیںایسا ہی ایک منفرد انداز ہالینڈ میں ایک ہئیر ڈریسر نے چھتری کو اپنے اور گاہک کے درمیان ڈھال بنا کر اپنایا اور وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے چھتری پہن لی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہئیر ڈریسر نے چھتری میں سوراخ کر کے ہاتھ باہر نکالے اور دیکھنے کے لئے آنکھوں کی جگہ سے بھی سوراخ کر لئے اس انوکھے انداز کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی
0 Comments