آپ کو نزلہ ہے، فلو یا کورونا وائرس؟ اب آپ خود بھی اس کو پہچان سکتے ہیں

کورونا وائرس کی واضح علامات کیا ہیں؟

آپ کو نزلہ ہے، فلو یا کورونا وائرس؟ اب آپ خود بھی اس کو پہچان سکتے ہیں
وائرس کی واضح علامات
      اگر آپ کو کھانسی ہو رہی ہے یا چھینکیں آرہی ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں
اگر آپ کی ناک بند ہے اور آنکھوں میں خارش محسوس ہورہی ہے تو اس کا مطلب بھی ہرگز یہ نہیں کہ آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں
اگر آپ کو خشک کھانسی، تھکاوٹ اور بخار کا سامنا ہے، تو پھر ضرور کووڈ 19 کا شک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ بھی عام فلو کی علامات ہی ہیں

تو پھر کورونا وائرس کی واضح علامات کیا ہیں؟

ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ جب یہ وائرس انسانی جسم پر حملہ کرتا ہے تو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ عام علامت نمونیا سے قبل سامنے آتی ہے۔ عام طور پر فلو یا نزلہ زکام میں سانس لینے میں مشکل کا سامنا اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک نمونیا کا مرض نہ ہوجائے
              ماہرین کے مطابق انفلوئنزا کووڈ 19 سے بہت ملتا جلتا مرض ہے مگر سانس لینے میں مشکل کا مسئلہ اس میں اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا کووڈ 19 کے مریضوں کو ہوتا ہے۔ نئے کورونا وائرس کے شکار افراد میں عموماً سانس لینے میں مشکل کا سامنا مریض کو پہلی علامت بخار ہونے کے 5 سے 10 دن کے دوران ہوتا ہے  واضح رہے چھینکنا، ناک بہنا، چہرے میں تکلیف اور آنکھوں میں خارش سب الرجی یا عام نزلہ زکام کی علامات تو ہیں مگر کووڈ 19 میں یہ عام نہیں

Post a Comment

0 Comments