سپریم کورٹ کا خواجہ برادران کو رہا کرنے کا حکم

    خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت پیراگون ہاؤسنگ کیس میں منظور کی گئی


اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2020ء) سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کو ضمانت پر رہا کرنے کا
 حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمی کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی دائر ضمانت درخواستوں پر سماعت کی
عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں درخواستِ ضمانت منظور کی گئی۔خواجہ برادران ی 30,30 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ یاد رہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف 26اپریل کو ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی ہے
17 اپریل کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے خواجہ برادران کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیاگیا تھا۔ بعد میں خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوئی ہے۔قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا
ریفرنس رپورٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا گیا تھاگذشتہ سماعت پر دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات اور تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانی ہیں، اس لیے التوا دیا جائے۔ ۔عدالت عظمی نے نیب کو تمام متعلقہ دستاویزات سمری کے ساتھ لگانے اور رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو تین دن پہلے دینے کا حکم بھی دیا تھا۔عدالت نے نیب کو تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ اور سمری ایک ہفتے میں جمع کرا نے کا حکم دیا تھا۔آج درخواست پر سماعت ہوئی جس کے بعد دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ کیا گیا

Post a Comment

0 Comments