لاہور میں کورونا سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد سات ہو گئی ہے
یہ پنجاب میں اس مرض سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے منگل کو لاہور میں کورونا وائرس کے ایک 57 سالہ متاثرہ مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے مشکل وقت ہے اور اس وبا کا مقابلہ صرف گھروں میں رہ کر اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق شیخوپورہ سے بتایا گیا ہے اور اس کے بیرون ملک سفر کا کوئی ریکارڈ نہیں تاہم وہ چند روز قبل پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر گیا تھا۔
متوفی کو پیر کو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد اس میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق متوفی سے گذشتہ 14 روز میں ملنے والوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں
0 Comments