مشہور شخصیات 5 چیزوں کے زریعے سالوں تک جوان اورخوبصورت رہتی ھیں
آپ اپنی پسند اور خواہش کے مطابق جِلد کو چمکدار اور بے داغ بنا سکتے ہیں ہر مرد و عورت کی جِلد کو فطری طور پر اچھی اور خوبصورت بنانے کی خواہش ہوتی ہے، کیونکہ فطرتی خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں۔ صرف چند باتوں پرعمل کرکے آپ قدرتی طور پر ایک چمکدار، بے داغ ، کومل اور خوبصورت جِلد حاصل کرسکتے ہیں
دُرست مصنوعات کا استعمال
جب ایک بار آپ اپنی جِلد کی نیچر کے بارے میں جان لیں گے تو اس کے بعد ہی آپ اپنی جِلد کے لیے درست مصنوعات کا انتخاب کر پائیں گے۔ آپ کو اس بات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آپ کی جِلد کو ہر موسم کے حساب سے مختلف مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو الگ طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سردیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو کچھ اور طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو آپ کو ہر موسم کے حساب سے مختلف مصنوعات کا استعمال کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں تجربات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کلینز نگ کریں
| Brad Pitt |
| Lily Collins |
کلینز نگ کریں
اچھی جِلد کے لئے کلینزنگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جوکہ جِلد کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے کیوں کہ اس سے گرد وغباراور میک اَپ کی صفائی آسانی سے ہوجاتی ہے۔ اس طرح جِلد کو بہتر انداز میں آکسیجن حاصل ہوتی ہے اور جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔ آپ کو روزانہ دو بار اپنی جِلد کی کلینزنگ ضرور کرنی چاہیے اس سے آپ کی جِلد میل، کالک،مٹی اور آلودگی سے صاف ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کلینزنگ نہیں کریں گے تو جِلد پر بلیک ہیڈز اور ایکنی نکل آئیں گے، اس طرح آپ کا صاف جِلد حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہوپائے گا۔ صبح اور رات میں کلینزر کا استعمال آپ کی روز مرہ کی عادت میں شامل ہونا چاہیے
کیا آپ کی جِلد خشک ہے، حساس ہے، آئلی ہے یا ان سب کاکامبی نیشن ہے؟ آپ کو کون سی پراڈکٹس استعمال کرنی ہیں یا جِلد کے لیے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کیا کرنا ہے، یہ سب آپ مؤثر طور پر اس وقت کرپائیں گے جب آپ کو اپنی اسکن ٹائپ کا علم ہوگا۔ مثلاً اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو ایسی جِلد پر آئل بیسڈ موئسچرائزر سود مند ثابت نہیں ہوگا، تاہم خشک جِلد پر ان کا اثر سب سے بہترین دیکھا جاتا ہے۔
| Evelyn Sharma |
خشک جِلد پر میک اَپ کے لئے پہلے جِلد کو نمی فراہم کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ جِلد کو نم نہ کرنے کی صورت میں چہرے پر دھبے پڑ جاتے ہیں اگر آپ کی جِلد بے حد خشک ہے تو آپ نمی کے ساتھ ساتھ میک اَپ میں آئلی بیس یا فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔
حساس جِلد رکھنے والےمرد و خواتین میک اَپ کے معاملے میں احتیاط برتیں۔ چکنے فاؤنڈیشن کو بالکل استعمال نہ کریں جبکہ خشک فاؤنڈیشن یا خشک بیس کا استعمال ان کی جِلد کے لئے مناسب رہتا ہے۔
موئسچرائزنگ کی اہمیت
اپنی جِلد کو کم از کم اس حد تک ہر وقت موئسچرائز رکھیں کہ جِلد پانی کی کمی محسوس نہ کرے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی جِلد کی ٹائپ کے مطابق موئسچرائزر استعمال کریں، تاکہ آپ کی جِلد صحت مند رہے۔ موئسچرائزنگ کو کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہ آپ کی جِلد کو تروتازہ اور بحال رکھنے میں مدد گار رہتی ہے۔ پانی کی کمی جِلد کو بھی متاثر کرتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جِلد خشک اور بد رنگ ہو جاتی ہے۔ آپ دن بھر میں پانی کی زیادہ مقدار پی کر اپنی جِلد کو نرم و ملائم اور ترو تازہ بنا سکتے ہیں
2 Comments
very nice blog
ReplyDeleteHead News Line is a good news provider platform
ReplyDelete