امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے کے باوجود کیوبا جیسے چھوٹے ملک سے 15 ممالک نے دوا دینے کی درخواست کر دی
دوا کی ترسیل شروع |
کیوبا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ 2020ء) کیوبا سے دنیا کو بچانے کے لئے حیرت انگیزدوا کی ترسیل شروع کردی گئی ہے،امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے کے باوجود کیوبا جیسے چھوٹے ملک سے 15 ممالک نے دوا دینے کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود کیوبا جیسے چھوٹے ملک نے مہلک کورونا وائرس کا توڑ نکال لیا ہے
اس سلسلے میں کیوبن حکام نے یہ دوا بطی ماہرین کے ہمراہ دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی ہیں،کیوبا سےدنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے حیرت انگیزدوا دوا کی ترسیل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی دوا سے نیا کرونا وائرس ٹھیک ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوا انٹر فیرون الفا ٹو بی ری کبنینٹ کہلاتی ہے جسے کیوبا اور چین کے سائنسدانوں نے مل کربنایا ہے، چین میں اس دوا کا استعمال جنوری سے ہی جاری ہے
کیوبا نے اب یہ دوا درجنوں دیگر ممالک کو بھی اپنی طبی ٹیموں کے ساتھ فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی اینٹی وائرس دوا کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں نہایت کارآمد ثابت لیا۔یہاں یہ بات واضح ہو کہ کیوبا کو امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔اس سے قبل1980 میں ڈینگی بخار کے علاج کے لیے جدید انٹرفیرون تراکیب کا استعمال شروع کیاگیا تھا
اس کے بعد اسے ایچ آئی وی ایڈز،ہیومن امن پیپلوما وائرس،ہیپاٹائٹس بی، سی اور دیگر امراض میں بھی کامیاب پایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا مریضوں میں وائرس کی وجہ سے ہونے والی ان پیچیدگیوں اور اضافےکو روک دیتی ہے جس سے عموماً مریض کی موت واقع ہوتی ہے۔کم ازکم پندرہ ایسے ممالک جنہوں نے کیوں سے رابطہ کرکے مذکورہ دوا کی درخواست کی ہے۔یہ دوا کرونا وائرس کے علاج کے لیے منظور شدہ نہیں ہے تاہم اس سے مماثل وائرس کے لیے موثر ثابت ہو چکی ہے۔کیوبن کام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے کرونا وائرس سے لڑنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔اگر امریکہ کی جانب سے 60 سال سے زائد عائد پابندیاں ہٹائی جائیں تو صحت کے شعبے پر بہت بڑا مثبت اثر مرتب ہوگا
0 Comments