فیس بک نے ایک اور کمال کر دیا۔ خرید و فروخت کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا

فیس بک نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے اپنا پلیٹ فارم پیش کر دیا 


فیس بک نے ایک اور کمال کر دیا۔ خریدوفروخت کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا
Face Book Small Business
ایک پیغام میں فیس بک کے مالک مارک زرگر نے یہ اعلان کیا کہ وہ چھوٹے کاروباری طبقے کا احساس کرتے ہیں اور اس کے لیے اپنے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم کی آفر دیتے ہیں سماجی رابطوں کی مقبول سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے مختلف اشیاء کی خریدوفروخت کا ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔
مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کی مدد کرنا ہے تا کہ وہ اپنی اشیا یہاں فروخت کر سکیں۔ استعمال کنندگان کو اس نئے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے فیس بک ایک نیا آئیکون ’’شاپ‘‘ متعارف کرائے گی، جو اس سائٹ کے پیجز پر آنے والے نوٹیفیکشنز اور پیغامات کے آئیکون کے ساتھ نمودار ہوگا
فیس بک نے ایک اور کمال کر دیا۔ خریدوفروخت کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا
مارک زکربرگ
   یہ نیا آئیکون اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی موبائل ایپلی کیشن پر اسکرین کے نچلے حصے میں دکھائی دے گا۔ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا متعارف کردہ نیا پلیٹ فارم آ
ئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگا۔
فیس بک کے متعارف کردہ اس شاپنگ پلیٹ فارم پر استعمال کنندگان مختلف آئٹمز کی تصاویر دیکھ سکیں گے، جو ان کے قریبی اسٹورز پر دست یاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی مطلوبہ مختلف پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات سرچ بھی کرسکیں گے
اس پلیٹ فارم کے وہ استعمال کنندگان جو اپنے آئٹمز فروخت کرنے میں دل چسپی رکھتے ہوں، صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے آئٹم کی قیمت، وہ جہاں دست یاب ہے اس جگہ کا پتا اور دیگر ضروری تفصیلات اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین کو شاپنگ کیلئے دوسری ویب سائٹس یا ایپلی کیشنز پر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی
فیس بک نے ایک اور کمال کر دیا۔ خریدوفروخت کیلئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا
Face Book Small Business 
شاپ کا آئیکون شروع میں فیس بک اور انسٹاگرام پر نظر آئے اور بعد میں واٹس ایپ اور فیس بک مسنجر پر بھی دستیاب ہوگا  فیس بک کی جانب سے لائیو شاپنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے آپ براہ راست خریداری کر سکیں گے
مستقبل میں فیس کی جانب سے کاروباری حضرات کو مشورے بھی دیئے جائیں گے کہ وہ اپنی اشیا کی فروخت میں کیسے اضافہ کر سکتے ہیں۔ فیس بک شاپ میں خریدار اور دکاندار واٹس ایپ اور مسنجر کے ذریعے آپس میں رابطہ کر سکیں گے

Post a Comment

1 Comments

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)